• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیمینار وریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔انہوں نے یہ بات ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا،ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزادی کے لیئے عظیم جدوجہد کر رہے ہیں قسور بھٹی نے کہا کہ کشمیر میں ظلم کی تاریک رات ضرور ختم ہوگی۔ڈاکٹر عبدالبصیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیری بھائیوں کی خصوصی حیثیت ختم کرکے روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹر عابد رونگھا نے کہا کہ آزادی کے لیئے کشمیری بھائیوں کی استقامت کی ساری دنیا تعریف کرتی ہے۔تقریب سے عامر شہزاد صدیقی تاج ممد تاج، محمد آصف قریشی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس سےقبل یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح شیخ طارق رشید نے کیا۔ تصویری نمائش اور سیمینار کے بعد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی۔
ملتان سے مزید