• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاءکی تحریک کامیاب، کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت میں نمایاں کمی

ملتان (سٹاف رپورٹر )وکلاءکی مسلسل جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔ حکومت نے عدالتوں میں جمع کرائی جانیوالی کورٹ فیس ٹکٹ کی قیمت 500 روپے سے کم کرکے 100 روپے کر دی ہے۔ اس اہم کامیابی پر ڈسٹرکٹ بار ہال میں وکلاءنے مٹھائی تقسیم کی اور "وکلاءاتحاد زندہ باد" کے نعرے لگائے، یہ کامیابی سابق صدر ہائی کورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی اور پیپلز لائرز فورم کے کو آ رڈی نیٹر نشید عارف گوندل کی قیادت میں جاری تحریک کا نتیجہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ریاض الحسن گیلانی نے کہاکہ یہ کامیابی وکلاءکی یکجہتی اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔
ملتان سے مزید