• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران،عراق زمینی راستوں کی بندش کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی ،ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ،ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس قریشی نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے نائب صدر سید سجاد علی نقوی، مشتاق حسین، وسیم عباس، الطاف حسین، علی ہاشم، شہزاد مہدی، شاہد عباس، فرحان علی، عمران عباس، غلام عباس و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کہا کہ مذہبی آزادی پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایران اور عراق کی زیارات کیلئے جانے والے لاکھوں زائرین پر زمینی راستوں پر حکومتی پابندی شرمناک فعل ہے۔
ملتان سے مزید