ملتان ( سٹاف رپورٹر) الیکشن ٹریبونل ملتان میں سردار یوسف دریشک نے پی پی 296 راجن پور کے ایم پی اے سردار اویس دریشک کی کامیابی کو چیلنج کیا ہوا تھا ، الیکشن ٹریبونل نے ماہر قانون دان اورنگزیب خان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی طرف سے دلائل سننے پر سردار اویس دریشک کی کامیابی کو بحال رکھا جس کی وجہ سے سردار اویس دریشک نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور خدمت کے اس جذبے کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ،دوسری جانب سردار اویس دریشک کی کامیابی کے فیصلے پر حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر حامیوں نے بھنگڑے ڈالے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور سردار اویس دریشک کا شاندار استقبال کیا گیا۔