ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات اور تجزیاتی عمل کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر مقدس النساء نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیبارٹری میں جدید مشینری کے ذریعے 24/7 ڈرگز کی ٹیسٹنگ کی جاتی ہے اور رپورٹس 60 روز میں مکمل کر لی جاتی ہیں۔ سپیشل سیکریٹری نے ٹیم ورک اور صفائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید محنت و لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور میرٹ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ کے مختلف امور کے نامزد کردہ فوکل پرسن افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔