ملتان (سٹاف رپورٹر) شہید ضیاء الحق فاؤنڈیشن کشمور ضلع کے رہنماء محمد بخش سومرو کی قیادت میں ضلع کشمور سے ایک وفد شہید ضیاء الحق کی برسی منانے کیلئے پندرہ اگست کو کشمور سے روانہ ہوگا اور یہ وفد 17اگست کو فیصل مسجد میں برسی میں شرکت کرے گا۔ اس وفد میں علی بخش سومرو، محمد شفیق شیخ، جاوید سومرو، غوث بخش کلوڑ، فقیر محمد علی تھئیم، اور دیگر بھی ہونگے۔ اس موقع پر محمد بخش سومرو نے انکے دور اقتدار پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے لئے بہترین کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔