• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جواد ظفر نے بھکر کے پراپرٹی ڈیلر عبدالحمید کی بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ملزم کے وکیل شیخ محمد وقاص نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے بطور گارنٹی چیک دیا تھا تاکہ فروخت کنندہ کو اعتماد ہو۔ جبکہ مدعی محمد رفیق کے وکیل ملک محمد فاروق نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ ملزم ایک عادی مجرم ہے اس کیخلاف تین مزید اسی نوعیت کے مقدمات ہیں ۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے عبدالمجد رند کی رٹ پیٹیشن نمٹاتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے پٹیشنر کی دادرسی کریں۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے تونسہ شریف کے فاروق جاوید کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنرز اور متعلقین کو 30 روز کے اندر سماعت کریں ریکارڈ کا بغور مطالعہ کریں اور ان کی داد رسی کریں، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم،شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج،رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کر کٹ جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید