• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ چہلیک‘ دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 16مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے احمد علی اور عبدالرحیم سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 5ہزار و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے شہری سے مسلح ڈاکو موٹر سائیکل و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ قطب پور کے علاقے علی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 12ہزار و موبائلز فونز لوٹ کر فرار تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر شہری کا موبائل چھین لیا تھانہ الپہ کے علاقے اشرف سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 1لاکھ 76ہزار و موبائل لوٹ کر لے گئے جبکہ نیوملتان کے علاقے فائزہ منیر کا اے سی یونٹ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد نواز کا موبائل بستی ملوک کے علاقے فرحت مقبول کے گھر سے نقدی 1لاکھ 30 ہزار طلائی زیورات سٹی جلالپور کے علاقے حمد ارباب کے گھر سے نقدی 45ہزار و طلائی زیورات بی زیڈ کے علاقے یاسر کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے یاسمین کا چھے تولہ سونا و لیپ ٹاپ اکرم کا میٹر گیس الپہ کے علاقے محسن کی موٹر و تین بکرے ذیشان کا موبائل و نقدی قادر پورراں کے علاقے عاشق کی تار اور شاہ شمس کے علاقے شہری کے گھر کا میٹر بجلی پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید