• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے حوصلے بلند اور ارادے غیر متزلزل ہیں، محمد زبیر ربانی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے کہا کہ اہل کشمیر 5اگست کے غیر قانونی و غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ بھارت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے کشمیریوں کی شناخت اور ان کی خود مختاری پر وار کیا تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند اور ارادے غیر متزلزل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بھارت کے غیر قانونی، غیر آئینی و غیر اخلاقی عمل کے خلاف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔میوزیم سے شروع ہونے والی یہ ریلی ڈی سی چوک پر بڑے اجتماع میں شامل ہوئی۔
ملتان سے مزید