• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت، سب سے زیادہ 348 ارب 46 کروڑ کا سرپلس بجٹ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس کےدوران پنجاب حکومت نےسرپلس بجٹ میں تمام صوبوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئےسب سےزیادہ تین سو اڑتالیس ارب چھیالیس کروڑروپےکاسرپلس بجٹ دیا  -وفاقی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار چوبیس،پچیس میں تمام صوبوں نےمجموعی طور پرنوسو اکیس ارب چھیالیس کروڑ روپےکاسرپلس بجٹ دیاجو سالانہ بنیادوں پرچارسو تین ارب روپے سے زائد کا اضافہ ظاہر کرتا ہےکیوں کہ مالی سال دو ہزار تئیس، چوبیس کے دوران صوبوں کا مجموعی سرپلس بجٹ پانچ سو اٹھارہ ارب تئیس کروڑ روپے تھا۔گذشتہ مالی سال 2024۔25 میں کس صوبے نے کتنا سرپلس بجٹ دیا؟وفاقی وزارت خزانہ کی سالانہ مالیاتی آپریشن رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔
اہم خبریں سے مزید