• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی اور 18 کمرشل بینکوں میں معاہدہ 12 اگست کو متوقع

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سی پی پی اے جی (سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی) اور 18 کمرشل بینکوں کے درمیان 1275 ارب روپے کے قرضے کے معاہدے پر دستخط متوقع طور پر 12 اگست 2025 کو ہوں گے۔ یہ رقم گردشی قرضے کو کم کر کے 339 ارب روپے تک لانے کے لیے استعمال کی جائے گی، اور دستخط کے بعد یہ رقم سی پی پی اے کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ رقم فوری طور پر پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ پر موجود 683 ارب روپے کے قرضے اتارنے کے لیے استعمال کی جائے گی، جبکہ بقایا سود والے واجبات جو کہ 569 ارب روپے بنتے ہیں، سرکاری پاور پلانٹس ، بشمول نیوکلیئر پاور پلانٹس اور سی پیک منصوبوں کو ادا کیے جائیں گے۔ اس اقدام کے بعد گردشی قرضہ کم ہو کر 339 ارب روپے رہ جائے گا۔ 1275 ارب روپے کے قرضے کے لیے تمام ضروری پیشگی شرائط آئندہ ہفتے تک کمرشل بینکوں کے ساتھ مکمل کر لی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید