• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، محمد یونس کا فروری 2026 میں انتخابات کا اعلان

ڈھاکہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما نے منگل کے روز سابق آمرانہ حکومت شیخ حسینہ کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عوام سے اصلاحات کے "موقع" سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے، نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ وہ انتخابات کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطاب کے بعد ہم آخری اور سب سے اہم مرحلے میں داخل ہوں گے، اور وہ ہے منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی۔ نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس، جو 85 برس کی عمر میں انتخابات تک نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نے ان عناصر سے خبردار بھی کیا جو، اُن کے بقول حاصل کردہ کامیابیوں کو واپس پلٹانا چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید