• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی کوئی غیر متوقع بات نہیں تھی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی و ی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے9 ارکان اسمبلی اورسینیٹرز کو نا اہل قرار دے دیااس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار، شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی کوئی غیر متوقع بات نہیں تھی، کیونکہ الیکشن کمیشن کی ماضی کی کارکردگی ایسی ہی جلد بازیوں سے بھری پڑی ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، شہزاد اقبال نے کہا کہ پورے سیاسی و آئینی سیٹ اپ میں الیکشن کمیشن کا کردار حد درجہ کمپرومائزڈ نظر آتا ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار، شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اور اس سے جڑے عدالتی فیصلے سیاسی اثر و رسوخ کا نتیجہ ہیں جنہیں انصاف کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کی نااہلی کوئی غیر متوقع بات نہیں تھی، کیونکہ الیکشن کمیشن کی ماضی کی کارکردگی ایسی ہی جلد بازیوں سے بھری پڑی ہےاور اب جبکہ عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے، تو ڈی نوٹیفکیشن کا عمل محض رسمی کاروائی بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلوں کے طریقہ کار پر بھی سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کچھ افراد کو گواہوں کی ایک ہی قسم کی شہادت پر سزا دی گئی، جبکہ دوسروں کو انہی گواہوں کی گواہی مسترد کرتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید