اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رکن شیخ وقاص کی نشست خطرے میں پڑ گئی ، ایوان میں شور شرابہ ،اسپیکر ایا ز ۜصادق نےایوان کو بتایا کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے مسلسل چالیس دن سے زائد سے غیر حاضر ہیں۔آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دیا جاسکتا ہے۔منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے چالیس دن سے زائد سے غیر حاضر رہنے کے معاملہ پر ایوان میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابہ کیا۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عا مر ڈوگر کی کڑی تنقید سے ایوان کا ماحول تلخ ہو گیا۔ سپیکر ایا ز صادق اور وزیر پار لیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے انہیں ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے آ غا زمیں ہی سپیکر ایاز صادق سپیکر نے کہا کہ کوئی رکن قومی اسمبلی چالیس دن تک غیر حاضر ہو توقواعد کے تحت سپیکر ایوان کے نوٹس میں لاتا ہے۔ اگر کوئی رکن چالیس دن تک غیر حاضر رہے تو کوئی بھی رکن اس کی نشست خالی قرار دینے سے متعلق تحریک لاسکتا ہے تحریک منظور ہونے کی صورت میں اس کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی بطور سپیکر میں اس ایوان کو آئین اور قواعد سے آگاہ کررہا ہوں۔