اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی اور ٹیلی کام ریفارمز اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی ترقی کے لیے کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی۔ آئی ٹی اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی اصلاحات کا جائزہ لیا ۔ ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈی جی ایس آئی ایف سی اور سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ جس کا مقصد ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی ، جدت طرازی کا فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے موافق ماحول کی تشکیل تھا۔دریں اثناء نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات اور اس کے اداروں سے سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کی ترقی کے لیے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔