اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)ویمن اینٹر پرینیور شپ پالیسی کا مسودہ تیار‘ جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ویمن اینٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ تیار ہے جسے جلد وفاقی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ سمیڈا خواتین کے لئے خصوصی ڈیجیٹل پورٹل کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے۔