اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21کے افسر سبینو سکندر خان کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں، اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن میں تعینات سینیئر جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر خان رواں برس 21 دسمبر 2025 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہو جائیں گے تاہم اُن کی ریٹائرمنٹ کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ میں دائر سی پی ایل اے کی کارروائی کے نتیجے سے مشروط ہو گا۔