اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر نے جون 2025 کے سیلز ٹیکس و ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 8 اگست تک بڑھا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریونیو ڈویژن ان لینڈ ریونیو نے سی۔نمبر 9(11)ST-LP\&E/Misc/2016/96702-R مورخہ 4 اگست 2025 کو ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن برائے ٹیکس پیریڈ جون 2025 کی جمع کرانے کی تاریخ میں 8 اگست 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 43 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون 2025 کے ماہانہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جو کہ 18 جولائی 2025 تک جمع کرانے کی مقررہ تاریخ تھی اور جسے پہلے 4 اگست 2025 تک بڑھایا گیا تھا۔