• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ڈیلٹا شدید ماحولیاتی بحران کا شکار، سمندر اندر تک داخل

کھارو چھن (اے ایف پی) سندھ ڈیلٹا شدید ماحولیاتی بحران کا شکار، سمندر کا کھارا پانی اندر تک داخل ،نمکین پانی نے ڈیلٹا کو نگل لیا، 80فیصد خشک، کھارو چھن کے درجنوں گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گئے۔ زراعت اور ماہی گیری پر انحصار کرنے والےہزاروں خاندان بے گھر، 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبورہوگئے۔ ڈیلٹا میں پانی بہاؤ میں کمی کی بڑی وجوہات میں نہری نظام، پن بجلی منصوبے اور موسمیاتی تبدیلی شامل۔ علاقے میں نمکیات میں 70فیصد اضافہ، فصلوں سمیت مچھلی، جھینگے اور کیکڑوں کی افزائش بھی تباہ ہوگئی۔پاکستان کے جنوبی علاقے میں واقع سندھ ڈیلٹاشدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہے، جہاں سمندر کا کھارا پانی اندر تک داخل ہو چکا ہے۔ اس ماحولیاتی تبدیلی نے زراعت اور ماہی گیری پر انحصار کرنے والے ہزاروں خاندانوں کو بے دخل کر دیا ہے۔خارو چان جیسے علاقوں میں درجنوں دیہات سمندر برد ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید