اسلام آ باد(ناصر چشتی ) وزیر اعظم نے آصف علی قریشی اور عامر شہزاد کو نجکاری کمیشن بورڈ کا ممبر مقرر کردیا ، جو حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری، مالیات اور کارپوریٹ قیادت میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ آصف علی قریشی سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ، امریکہ سے چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (CFA) ہیں، جنہوں نے نیو کیسل یونیورسٹی، یو کے سے بین الاقوامی مالیاتی تجزیہ میں ایم اے اور قائداعظم یونیورسٹی سے ایم بی اے (فنانس) کیا ہے۔ وہ اس وقت یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ کے سی ای او ہیں اور میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (MUFAP) اور CFA سوسائٹی پاکستان کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں۔