• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر قانون نے 26 ویں ترمیم میں بہتری کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپو زیشن کو 26 ویں ترمیم سمیت قانون سازی میں بہتری کیلئے مذاکرات کی دعوت دیدی۔ انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ آئیں عوام کے مسائل حل کرنےکیلئے مل بیٹھیں،ڈاکومنٹس پھاڑنا مسائل کا حل نہیں ،سیاستدا نوں کی تر بیت ڈائیلاگ ہے ، سیاسی رہنماوں کی سزاؤں کیخلاف ہیں،ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،انہوں نے یہ دعوت منگل کو قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی تنقید کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے دی ، سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئیں سب توبہ کریں، ایک دوسرے کو معاف، نئی سیاست کا آغاز کریں،سپیکر نے کہا مجھ پر تنقید کرنا ارکان کا حق ہے،تاہم میں جواب نہیں دوں گا،اگر مسائل حل کرنے ہیں تو سب کو مل بیٹھنا ہوگا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ محمود اچکزئی نے سخت باتیں کی ہیں، میں ان پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا،ہماری تربیت ہے کہ کسی بڑے کو جواب نہیں دیتے البتہ کچھ حقائق ہیں ان پر واضح کرنا ضروری ہے۔اپو زیشن نے شور شرابہ کیا تو وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے تحمل سے بات سنی ، آپ میں بھی بات سننے کا ظرف ہونا چاہئے۔انہوں نے یا د دلا یا کہ اپریل 2022 میں آرٹیکل 95 کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرارداد آئی تھی،ڈیڑھ منٹ میں اس قرارداد کو مسترد کرکے اور اس ملک کی قومی اسمبلی کو توڑ دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید