لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیرکا ز کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی . امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد سے منصورہ میں بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے چیرمین نذیر احمد قرشی، وائس چیئرمین ثنا اللہ ڈار سیکرٹری جنرل،راجہ خالد محمود خان اور پروجیکٹ منیجر احمد حسین شامل تھے۔