• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائی، جعلی مکھن بنانیوالا کارخانہ سیل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جان محمد روڈ پر کارروائی، جعلی مکھن تیار کرنے والا کارخانہ سیل کرکے معروف برانڈ (لیاقت مکھن) کے نام پر تیار کیا گیا جعلی مکھن بڑی مقدار میں برآمدکرلیا گیاڈی جی بی ایف اے وقار خورشید عالم نے بتایا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کا جعلی مکھن بنانے والا کارخانہ سیل کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں جعلی مکھن قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مکھن یونٹ سے مضر صحت مارجرین، جعلی کریم اور ناقص پیکنگ کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیاہے یونٹ کے پروڈکشن ایریا میں صفائی ستھرائی و اسٹوریج کے انتظامات نہایت غیر تسلی بخش پائے گئے کارخانے میں موجود ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس اور مصنوعات کی لیبارٹری رپورٹس بھی جعلی نکلیں۔انہوں نے بتایا کہہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام نے کارخانے کو فوری سیل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا موقع سے حاصل کیے گئے مکھن کے نمونے تفصیلی لیبارٹری تجزیے کے لیے روانہ کر دئیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید