کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا نواں کلی، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن 30 افراد کو حراست میں لے کر 19 کو جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی سٹی ٗ صدر اور سریاب ڈویڑن کی ٹیموں نے گزشتہ روز تجاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نواں کلی، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور سریاب روڈ پرقائم تجاویزات کا خاتمہ کر تے ہوئے 30 افراد کو حراست میں لیکر 19 کو جیل بھیج دیا ۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔