ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کونسل کے ایک وفد نے مذہبی اسکالر علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی کی قیادت میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ربیع الاول کے موقع پر نکالے جانے والے میلاد جلوسوں کے روٹس، محافل میلاد اور عوامی اجتماعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، کمشنر عامر کریم خاں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کے راستوں کی مرمت اور صفائی کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔وفد میں علامہ مفتی محمد عثمان پسروری، محمد ایوب مغل، مظہر جاوید، قاضی محمد بشیر گولڑوی، محمد سلیم بلالی، ڈاکٹر صدیق خان قادری، وسیم ممتاز، علامہ شفیق اللہ بدری، علامہ رکن الدین قادری، علامہ طارق ہاشمی، ڈاکٹر محمد راشد علی بلوچ، محمد عادل قریشی اور محمد منصور قریشی شامل تھے۔