• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر 5بلیک لسٹ سمیت 6افراد گرفتار‘ سرکل آفس منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مختلف واقعات میں 5بلیک لسٹ سمیت 6افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ،تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز FZ339 دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے دو افراد رخسار علی اور ذیشان عباس کو گرفتار کرلیا جو بلیک لسٹ تھے اور ڈی پورٹ ہوئے تھے، دوسری کارروائی میں فلائٹ نمبری SV800 جدہ سے ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے تین افراد بلیک لسٹ ناصر خان ،ہیرا خان اور طفیل احمد ڈیرو کو گرفتار کرلیا جب کہ دبئی سے آنے والی فلائٹ FZ325 ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے جاوید محمد سلیم کو گرفتار کرلیا جو منشیات کے کیس میں جیل کی ہوا کھاکر آیا تھا جسے ڈی پورٹ کرکے ملتان روانہ کردیا گیا تھا، ایف آئی اے گرفتار افراد کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید