• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی‘ بہن کی حکام بالا سے انصاف فراہم کرنیکی اپیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاول نگر کے علاقہ تحصیل فورٹ عباس چک نمبر 169/7آر کھجی والا کی رہائشی نورین فاطمہ نے بتایاہے کہ میرے چھوٹے بھائی 14 سالہ طلحہ نبیل کو درندہ صفت بااثر ملزمان محمد بلال اور محمد عمران نے 23جولائی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ کھجی والا میں واقعے کامقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزمان کو مقامی ایم این اے کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس نے چھوڑ دیا اور ہراساں و پریشان کر رہی ہے، دوسری جانب ملزمان ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل ائی جی ساؤتھ پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کیا جائے اور انہیں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ملتان سے مزید