بالی ووڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کرسٹانو رونالڈو جیسے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارت کی ڈیمپل کوئین 1.9 بلین ویوز کے ساتھ اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی بھی کوئین بن گئی ہیں۔
گزشتہ 2 دہائیوں سے بالی ووڈ سے وابستہ اداکارہ نے حال ہی میں واک آف فیم پر اسٹار حاصل کیا اور یہ اعزاز رکھنے والی وہ بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔
اس اعزاز کے بعد انہوں نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دے دیا ہے، ان کی ایک انسٹاگرام ریلز پر 1.9 بلئن ویوز حاصل ہوئے ہیں، جس کے بعد اداکارہ دنیا میں پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی دیپیکا پڈوکون کے 80 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
اس سے قبل ہاردک پانڈیا کی ایک ریل جس میں انہیں آئی فون کی نمائش کرتے دیکھا گیا تھا، پر 1.6 بلین ویوز حاصل ہوئے تھے، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ریل پر 503 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔