• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں ہو رہی ہے، اس کی تیاری کر رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ میں وہاں اچھا پرفارم کروں گا، فٹنس ابھی اچھی ہے، ری ہیب اچھا ہو گیا ہے۔

ارشد ندیم نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے تھرو کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے، میرے لیے دعا کریں تاکہ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید