ٹیلی ویژن میزبان، اداکارہ اور آر جے انوشے اشرف نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ کہانی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انوشے اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری اور میرے شوہر کی والدہ ایک ہی ایرانی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں، ہماری ساتھ میں بچپن کی ایک تصویر بھی موجود ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لندن میں ایک ملاقات کے دوران ہمارا دوبارہ رابطہ ہوا، ہم پہلے بھی مختلف مواقع پر ملتے رہے ہیں، لیکن اس ملاقات میں ہم نے ایک دوسرے سے نمبر ایکسچینج کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد واٹس ایپ پر رابطہ رہا، لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کالز ہوئیں اور پھر ایک اور ملاقات لندن میں ہوئی اور اسی دوران ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔
انوشے نے بتایا کہ ان کے شوہر ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں ہیں، انہوں نے کیمسٹری میں تعلیم حاصل کی اور ان کی پیدائش و پرورش برطانیہ میں ہوئی۔