• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کے مشکل وقت میں دھنوش اور ایشوریا نے مدد کی، شروتی ہاسن

شروتی ہاسن، اداکار دہنوش اور انکی سابق اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔
شروتی ہاسن، اداکار دہنوش اور انکی سابق اہلیہ ایشوریا رجنی کانت کے ساتھ(تصویر سوشل میڈیا)۔

ساؤتھ اور بالی ووڈ کی فلموں کی معروف اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے شکوک و شبہات اور پریشانی میں تھیں تو ایسے میں سپر اسٹار دھنوش اور انکی سابقہ اہلیہ ایشوریا رجنی کانت نے میری مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ 2012 کی رومانوی نفسیاتی سنسنی خیز تامل فلم 3 شروتی کے کیریئر کے لیے ایک اہم موڑ تھا۔ فلم کی ہدایتکارہ ایشوریا رجنی کانت اور مرکزی کردار دھنوش کی جانب سے انھیں کافی سپورٹ ملا۔ 

39 سالہ شروتی ہاسن کو اُس وقت کئی ناکام فلموں کا سامنا تھا جس میں ہندی فلم لَک اور تیلگو فلم ان گنا نگا او دھیرُدو کے بعد شدید مشکلات کا سامنا تھا، ایسے میں انہیں ایشوریا رجنی کانت کی 2012 کی رومانٹک فلم 3 میں کام کا موقع ملا۔

ایک انٹرویو میں ساؤتھ کے مشہور اداکار، فلمساز اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی شروتی نے کہا کہ تھری نے انکے فلمی کیریئر کو تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید