کراچی (اسٹاف رپورٹر) بولا وایو میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے میچ پر مکمل گرفت حاصل کرلی۔جمعرات کو کوئینز کلب میں کھیل ختم ہونے پر مہمان ٹیم نےایک وکٹ پر174رنز بنائے تھے اس کی برتری49 رنز کی ہوگئی ہے۔ ول ینگ اور ڈیون کونوے نے 162رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ ول ینگ74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،کونوے 79 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 125رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ میٹ ہنری نے 40رنز دے کر پانچ اورفوکس نے38رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ تین سال ٹیم میں واپس آنے والے برینڈن ٹیلر نے 44 رنز چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔