• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیٹر کی ضرورت، بابر کو ٹی 20 ٹیم میں ضرور شامل کرتا، وسیم اکرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرے پاس اختیار ہوتا تو میں بابراعظم کو ضرور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرتا ، چند ماہ میں ایشیا کپ اور اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے، ایک سینئر بیٹر کی ضرورت پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2019 میں سمر سیٹ کی نمائندگی کی تھی تو تقریباً 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رہے تھے، وہ اپنی بیٹنگ کو حالات کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جب ہم 140 یا 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہے ہوں تو خاص طور پر بڑی ٹیموں کے خلاف تو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہوتی ہے جو ذمہ داری لے اور باقی 10 کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلے۔ بابراعظم اپنے کھیل کو فارمیٹ اور میچ کی صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کرتے ہیں ۔ بابراعظم کے اندر ابھی بھی بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ پاکستان کیلئے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم کی جگہ نہیں تو سلمان آغا ٹی 20 ٹیم کے قریب بھی نہیں آسکتا۔ اگر 9ویں نمبر کی ٹیم میں بابر اعظم جیسے کھلاڑی کی جگہ نہیں ہے تو سلمان علی آغا کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

اسپورٹس سے مزید