کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیم رینکنگ کی ٹاپ 10ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ میں کوالیفائی کریں گی جب کہ بقیہ چار ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔ اس وقت آئی سی سی کی تازہ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان چوتھے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میزبان ٹیم کے لیے 2027میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں رسائی کے لیے لائف لائن ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر 2027میں جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا اور پہلی بار میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔