• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے معاہدے کے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف ملا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیرمملکت خزانہ بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے بعد پاکستان کو جنوبی ایشیا میں سب سے کم 19فیصد ٹیرف ملا‘739ارب روپے کے بانڈز بند ہوچکے ‘بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر 716 ارب روپے کردیاگیاہے‘سود کے خاتمے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں‘ایف اے ٹی ایف نظام2019کے تحت زائد مالیت کے پرائز بانڈز بند کردیے گئےجن میں 40ہزار۔25ہزار۔ 15ہزار اور7500ے بانڈز شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عالیہ کا مران کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ قومی بچت کےبانڈز کی تبدیلی کی 9مرتبہ مہلت دی گئی ہے جن میں کل مالیت کے 742 ارب روپے کے بانڈز میں سے 99اعشاریہ5فیصد تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ اعشاریہ 5فیصد رہ گئے ہیں جن کی مالیت 3 ارب50کروڑ روپے بنتی ہے جنہیں اوورسیز کی درخواستوں کے مطابق نمٹا دیا جائے گا۔742 ارب کے کل بانڈز میں سے صرف3 ارب روپے کے بانڈز رہ گئے ہیںباقی 739ارب کے بانڈز کیش یا منتقل ہوچکے ہیں۔ قوت خرید اسی صورت بڑھے گی جب مہنگائی قابو میں آئے گی اور روزگار بڑھے گا‘بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھا کر 716 ارب روپے رکھا گیا ہے‘ امریکا سے جو تجارتی معاہدہ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں19 فیصدکا ٹیرف ملا ہے جو جنوبی ایشیا کے خطے میں سب سے کم ٹیرف ہے، اس سے یقیناً ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید