اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اپنی آئی ٹی انفراسٹرکچر کے کچھ حصوں کو نشانہ بنانے والے رینسم ویئر سائبر حملے پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے۔ یہ حملہ 6 اگست 2025 کو پکڑا گیا، اور پی پی ایل کے اندرونی سائبر سیکورٹی پروٹوکولز کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔