کوئٹہ(پ ر) درخواست گزار عبدالستار نے بتایا کہ انہیں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے 172752 روپے کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس پر انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا ان کے دفتر کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔لہذا انہوں نے اپنے مسئلہ کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور گیس کمپنی کو درخواست گزار کے گیس کے بل کی درستگی کا حکم دیا ۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی۔جس سے درخواست گزار کو 78,796 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔