کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)قومی اور نجی ایئرلائنز کی ملی بھگت کے باعث کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کی جانب سے اندرونِ ملک روٹس کے لیے کوئی کرایہ فکس نہیں کیا گیا، جس کے باعث ایئرلائنز من مانی قیمتیں وصول کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر کسی مسافر کو ایمرجنسی میں فوری فلائٹ لینی ہو تو قومی ایئرلائن کی جانب سے کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی یا لاہور جانے کے لیے 60 سے 71 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ نجی ایئرلائنز کی صورتحال بھی یہی ہے۔