ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی شرقی نے فردوس شمیم اور عالمگیر خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت میں یونیورسٹی روڈ پر ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں فردوس شمیم اور عالمگیر خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور 11 اگست تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے ملزمان کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔