کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علما ء کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا، امید ہے مطالبات پر عمل ہوگا ، زائرین کے مسائل کیلئے حل کیلئے حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی جائیگی اور تما م اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل اس کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ ایم ڈبلیو ایم رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ زیارات پر جانا ہمارا آئینی حق ہے۔حساس نوعیت کے مذہبی معاملات میں حکومت کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئے۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علما ء کونسل کے رہنماؤں نے مارچ کمیٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے ساتوں نکات تسلیم کر لیے گئے۔ حکومتی وفد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن زائرین کے ویزہ کی مدت ختم ہونے کو ہے اس میں توسیع کے لیے عراقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہ گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کی قیادت نے زائرین کے مسئلے کو اپنا سمجھا ۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماءکونسل مطالبات کے عملی اقدامات کو مانیٹرنگ کرینگے۔