کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب دعویٰ کر رہے ہیں کہ چالیس ارب روپے آ چکے ہیں مگر میں خود کے ایم سی کے اکاؤنٹس چیک کر کے آیا ہوں ہمیں ابھی تک ایک روپیہ بھی موصول نہیں ہوااگر یہ رقم واقعی آ چکی ہے تو کہاں ہے؟ عوام کو حقائق جاننے کا پورا حق ہےگلبرگ ٹاؤن میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے شاداب فٹبال گراؤنڈ کی تعمیرنو کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد دیگر منتخب اراکین اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی منصوبے کو چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کا کل رقبہ 16,510 مربع میٹر ہے جس میں 10,400 مربع میٹر صرف فٹبال گراؤنڈ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ 6,100 مربع میٹر پر مشتمل باغ اور عیدگاہ ایریا بھی اس میں شامل ہےگراؤنڈ کی بحالی کا کام بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کلک کے اشتراک سے تیزی سے جاری ہے۔