• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مختلف علاقوں سے 4 لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کم عمر نوجوان شدید زخمی ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا میٹرو شاپنگ سینٹر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کم عمر نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی کی شناخت 16 سالہ محمد خالد ولد لال محمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر اور زخمی کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔زخمی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود قائد آباد چوک سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 64 سالہ مطاہر شاہ ولد سلطان جان کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ضمیر احمد کے مطابق متوفی غبارے فروخت کرتا تھا اور قائد آباد میں واقع مسافر خانے میں سوتا تھا۔مسافر خانے کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب وہ معمول کے مطابق دس بجے کے قریب چارپائی پر سویا ،صبح 8 بجے جب اسے اٹھایا گیا تو اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید