• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیرینہ مسئلہ حل، سہراب گوٹھ چورنگی کے برابر میں یوٹرن کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ مرکزی مسلم لیگ کی محنت سے پورا ہوگیا۔ سہراب گوٹھ چورنگی کے برابر میں یوٹرن کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، جس سے اہلِ علاقہ کی بڑی سہولت کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے اس مسئلے پر بھرپور سوشل میڈیا مہم چلائی گئی، علامتی دھرنا دیا گیا اور این ایچ اے کو قانونی درخواست دی گئی۔ نتیجتاً ڈی ایس پی ساؤتھ کی قیادت میں ڈی ایم سی، کے ایم سی اور این ایچ اے کے ذمہ داران نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے اور فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سہراب ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری عبد القیوم نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ ہمارا منشور عوام کی زندگی میں آسانی لانا اور ان کے جائز مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچا کر فوری حل کروانا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر حکومتی ادارے عوامی مسائل پر اسی طرح توجہ دیں تو مشکلات کم اور ترقی کا سفر تیز ہوسکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید