کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاک کالونی پولیس نے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جمعرات بازار گراؤنڈ حسرت موہانی کالونی میں ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان کا پیچھا کیا گیا۔دو ملزمان ارسلان اور حسن پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سے اتر کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم داؤد شاہ ولد ظاہر شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں سیمنس چورنگی سائیٹ ایریا پر ایک شہری کو واردات کرنے کے دوران فائرنگ کرکے زخمی گیا تھا جسکا مقدمہ الزام نمبر 362/2025 تھانہ سائیٹ اے میں رجسٹر ہے۔گرفتار ملزم نے مزید انکشاف کیاکہ اس نے دو ماہ قبل میٹرک بورڈ آفس سے آگے کے ڈی اے چورنگی پل پر شہری سے واردات کرکے ایک موٹرسائیکل 125 اور موبائل فون چھینا تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول 22 بور بمعہ لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔