ملتان(سٹاف رپورٹر) راجہ رام پولیس نے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب شاما گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کرکے 13لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، 8مقدمات ٹریس کر لیے گئے ،فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد نامزد ودیگر نامعلوم کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،روڈبلاک کرنے اور اے ایس آئی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار نامزد اور دس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم عابد سے 1100گرام ہیروئن ،قادر پورراں پولیس نے ملزم شہباز سے 5لیٹر شراب جب کہ شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد شان سے 1140گرام آئس برآمد کرلی،پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دو ران 2منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی ،مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،ویمن پولیس نے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بی زیڈ پولیس کو فرقان نے بتایا کہ ملزم شہباز نے 36لاکھ 47ہزار کا سیمنٹ خرید کرکے رقم کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا جب کہ مظفر آباد پولیس کو وقاص ظہور نے بتایا کہ ملزم عمران نے 25لاکھ کی زرعی ادویات خرید کرکے کچھ رقم ادا کردی بقیہ رقم 23لاکھ 60ہزار کے عوض چیک دیا جو جعلی و بوگس پایا گیا۔جعلی کھاد تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شادی شدہ خاتون کا مبینہ اسقاط حمل کرانے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی ۔پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاع پر ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔