• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مدینہ کے زیراہتمام12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ مدینہ کے زیراہتمام 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس بزم قادریہ رضویہ مدینہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس حسنین ٹاؤن پیراں غائب روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت پیر ڈاکٹر محمد مدنی قادری رضوی نے کی جب کہ حافظ معین خالد،صاحبزادہ سردار محمد عمر لاشاری، سید حمزہ گیلانی ،رانا جنگ شیر،حکیم ذوالفقار،فرحان عباس ،وکیل الدین قریشی، قاری محمد جاوید،عامر صابری ،قاری محمد شفیق قادری ،قاری محمد نعیم ،قاری محمد اصغر سعیدی ،قاری محمد سلطان اور اعظم علی ہراج سمیت دیگرنے شرکت کی، اجلاس میں پیر ڈاکٹر محمد مدنی قادری رضوی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کا 1500واں جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے، ہماری ملتان انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہمارے جلوس کے روٹ کوقابل گزر بنایا جائے تاکہ جلوس کے شرکاءکو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملتان سے مزید