• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار کی ٹکر سے دو راہگیر زخمی ، ڈرائیور فرار ،پولیس نے کار قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کار کی ٹکر سے دو راہگیر زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل، ڈرائیور فرار، پولیس نے کار قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ این ایل سی بائی پاس کے قریب دو افراد روڑ کراس کررہے تھے کہ اچانک تیزرفتار کار نمبری 523/MNA دونوں افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر کار ڈرائیور نامعلوم اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو1122کی مدد سے دونوں زخمی افراد جن کی شناخت غلام یاسین اور حق نواز سے ہوئی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال پہنچایا اور کار کو قبضے میں لیکر فرار ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید