ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ چہلیک نے موبائل چھیننے، موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب ندیم عرف ندیمی گینگ کے 02 ارکان کو گرفتار کر کے 05 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 04 عدد موٹر سائیکل اور 01 لاکھ سے زائد نقدی شامل اور ایک عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔شاہ شمس پولیس کو حسنین فاروق نے بتایا کہ ٹیم کے ہمراہ ملک پوائنٹ پر دودھ کو چیک کیا جو غیر معیار ی پایا گیا جس چلر میں دودھ ملاوٹ شدہ برآمد ہوا۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔الپہ پولیس نے دوران گشت ملزم مبشر کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا۔پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے دوران گشت دوافراد کو گرفتار کرکے حقہ و شیشہ اور شراب برآمد کرلی مقدمہ درج ،پولیس نے شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے وردی میں ملبوس اہلکار پر سید ھا فائر کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، موٹرسائیکل کی الٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔