ملتان ( سٹاف رپورٹر)انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام 100 سالہ جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اس سلسلے میں مخدوم مسعود ہاشمی اور مخدوم شعیب اکمل ہاشمی کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ فرید کینا ل ویو بہاولپور روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام 100 سالہ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، جلوس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی گورنر خیبر پختون خان فیصل کریم کنڈی اور دیگر اکابرین شرکت کریں گے ،اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ انجمن اسلامیہ گزشتہ سو سال سے باقاعدگی کے ساتھ جشن میلاد النبیؐ کے سالانہ جلوس اور جلسے کا اہتمام کرتی ہے۔