• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے پرائیویٹ سکولز کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے پرائیویٹ سکولز کی سخت نگرانی کرنے کافیصلہ، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کے بعد فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سکولوں کی سخت نگرانی کافیصلہ کیا ہے اور تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ حکومت کے طے کردہ احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائینگے ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ایسے تمام نجی اسکولز جو حکومتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں یا بندش کے باوجود کھلے ہیں، ان کے خلاف موقع پر سخت کارروائی کی جائے گی اور فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید